جماعت اسلامی نے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کردیا

پشاور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے بے روزگاری کے خلاف اسلام آباد  ڈی چوک پر بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’اس حکومت نےعوام کو کچھ نہیں دیا،ایوان میں مفادات پر لڑائی ہوتی ہے، عوام کی کسی کو فکرنہیں، پی ٹی آئی،ن لیگ، پی پی کا مقصد ذاتی مفادات کاتحفظ ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس اور 28 قوانین یا ترمیمی بل کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ  مشترکہ اجلاس میں حکومت نے سات آٹھ ووٹوں سے پورا نظام بلڈوز کردیا اور اپوزیشن خاموش رہی۔

واضح رہے کہ اکتیس اکتوبر کو جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں بے روزگاری کے خلاف مارچ کا اعلان کیا تھا، جسے ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا تھا۔جماعت اسلامی کی قیادت کا کہنا تھا کہ مارچ ملتوی کرنےکا فیصلہ موجودہ حالات کی وجہ سےکیا گیا، جس کی امیر جماعت اسلامی نے بھی توثیق کردی۔