اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کو تحریری طور پر شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر پرتوہیں عدالت کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق جج کو تحریری طور پرشوکاز نوٹس ارسال کردیے ہیں، جب کہ اخبارکے مالک،ایڈیٹراور صحافی کو بھی تحریری شوکازنوٹس جاری کردیے گئے ہیں، شوکاز نوٹس چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو30 نومبرکوعدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔