کراچی:اسٹیٹ بینک نے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود 150 بیسسز پوائنٹس بڑھا دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود 8.75 فیصد کردی گئی۔ مہنگائی کی شرح میں اضافہ اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے پر شرح سود اضافہ کیا گیا ہے۔