پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کنٹرول کرنے کی یقین دہانی پر کیا گیا ہے، ٹک ٹاک پلیٹ فارم کی مسلسل نگرانی جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل 21 جولائی 2021 کو پی ٹی اے نے ملک بھر میں چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل رواں سال 11 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی تاہم چند روز بعد ہی ایپلی کیشن حکام کی جانب سے نامناسب ویڈیوز ہٹانے کی یقین دہانی کے بعد ایپلیکیشن بحال کردی گئی تھی۔