فافن کی جانب سے چند روز قبل سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا جس پر متعدد صحافیوں کی جانب سے بھی فنڈنگ اور پیسے ہڑپ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔فائل فوٹو
فافن کی جانب سے چند روز قبل سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا جس پر متعدد صحافیوں کی جانب سے بھی فنڈنگ اور پیسے ہڑپ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔فائل فوٹو

فواد چوہدری نےفافن کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کردی

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات  فواد چوہدری نے فری اینڈ فئیرالیکشن نیٹ ورک(فافن) کے سابق سربراہ  کی جانب سے تنظیم پر فنڈنگ کے الزامات پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فافن کے سابق سربراہ سرور باری نے مقامی ہوٹل میں حکومت مخالف کانفرنس کی فنڈنگ اور ورکنگ کو لے کر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، میں نے اکنامک افیئرز ڈویژن اور وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کو ہدایت کی ہے کہ ان الزامات پر تحقیقات کریں اورقانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے’۔

واضح رہے کہ فافن کی جانب سے چند روز قبل سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا جس پر متعدد صحافیوں کی جانب سے بھی فنڈنگ اور پیسے ہڑپ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔