فیکٹری میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔فائل فوٹو
فیکٹری میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔فائل فوٹو

ٹیکسٹائل ملز میں خوفناک آتشزدگی ۔کروڑوں کا نقصان

فیصل آباد کے علاقے عبداللہ پور میں ٹیکسٹائل ملزکے گودام میں خوفناک آتشزدگی سے کروڑوں مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا۔ آگ کی شدت  سے گودام کی چھت گرگئی جبکہ قریبی گھر بھی لپیٹ میں آگئے، 3 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ فیکٹری میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ریسکیو ٹیموں کو گلیاں تنگ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ اوربڑھتے درجہ حرارت کے باعث قریبی فیکڑی میں موجود بوائلر پھٹنے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کی مسلسل کوششوں میں مصرو ف ہیں تاہم تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ پھیلتی آگ نےپارکنگ میں کھڑی تین کاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے وہ جل کر تباہ ہو گئیں۔ آگ قریبی گھروں تک پہنچ گئی جس کے سبب گھروں کو خالی کرانے کے اعلانات کروائے جا رہےہیں۔ حکام نے شہر بھرکی فائر بریگیڈ گاڑیاں طلب کرلیں۔