اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو
اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو

ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکے وکیل عرفان قادرنے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائرکی ہے۔

مریم نوازکے وکیل نے سزا کے خلاف اپیل پر24 نومبرکی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائرکی ہے،عرفان قادرایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث 24 نومبرکو پیش نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے عدالت سے کہا کہ 27نومبر کے بجائے سماعت کسی اور تاریخ کیلیے مقررکی جائے۔مذکورہ درخواست پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نوازکی جانب سے کیس کے التوا کی 16ویں درخواست دائرکی گئی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا ایک جانب التوا دوسری جانب عدالتوں اورافواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے مہم جاری و ساری ہے، سیسیلین مافیا نہیں تواوریہ لوگ کیا ہیں؟۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں نواز شریف کو دس سال، مریم نواز کو سات سال جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدرکوایک سال قید اورجرمانے کی سزا سنائی تھی۔