ایوب آفریدی نے کہا کہ سینیٹر کی سیٹ عمران خان کی امانت تھی۔فائل فوٹو
ایوب آفریدی نے کہا کہ سینیٹر کی سیٹ عمران خان کی امانت تھی۔فائل فوٹو

سینیٹر ایوب آفریدی کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہو گئی ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر ایوب آفریدی کا استعفیٰ قبول کر لیا۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کو وزیر اعظم نےوفاقی وزیر بنایا تھا لیکن رکن قومی اسمبلی یا رکن سینیٹ نہ ہونے کےباعث مشیر خزانہ زیادہ سے زیادہ اس عہدے پر چھ ماہ تک رہ سکتے تھے، چھ ماہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد شوکت ترین وزیرکا عہدہ مزید نہیں رکھ سکتے تھے، جس کے باعث انہیں وزیر اعظم نے مشیر خزانہ بنا دیا۔

شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنانے کیلیے انہیں سینیٹ کا رکن منتخب کرنےکیلیے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سینیٹر ایوب آفریدی کو سینیٹ کی سیٹ سے مستعفی ہونے کا کہا تھا جس پرانہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کوپیش کیا تھا ۔ جو آج قبول کرلیا گیا۔