مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزم یاسر کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گوجرانوالا میں خرم دستگیر کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ 11 اکتوبر کی رات کو پیش آیا تھا۔
سابق وفاقی وزیر کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔