اسلام آباد: اپوزیشن نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست کا مسودہ تیارکرلیا ، درخواست آئندہ ہفتہ سپریم کورٹ میں دائرکی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے نیب ترمیمی آرڈیننس آئندہ ہفتہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف اپوزیشن کی درخواست کا مسودہ تیارکرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے سلمان اکرم راجہ کی خدمات حاصل کر لی، ایڈووکیٹ حیدر رسول مرزا نے آئینی درخواست کا مسودہ تیار کیا، آئین کے آرٹیکل 183 تھری کے تحت درخواست دائر کی جائے گی۔
اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین نیب کی توسیع کو بھی چیلنج کیا جائے گا جبکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے دیگر امتیازی شقیں بھی چیلنج کی جائیں گی۔