اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 25سال پہلے کہا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے میگا کونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ہر طرف ججوں کی ٹیپس چل رہی ہیں،یہ ٹیپیں سب ڈارامہ ہیں،عدلیہ اورججوں پر تنقید کی جاتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاناما اسکینڈل میں آف شور کمپنیاں رکھنے والوں کے نام آئے،ایک آف شور کمپنی کی مالک مریم نوازکا نام بھی آیا۔ پہلے کلیبری فونٹ آیا پھر قطری خط کا ڈارامہ رچایا گیا،نون لیگ بتائے یہ چار فلیٹ کہاں سے آئے.
وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ وزیر اعظم بہت ظالم ہے،لاہور میں ایک تقریب میں چیف جسٹس کو مدعو کیا گیا آخر میں ایک مفرور شخص سے تقریرکرائی گئی جو جھوٹ بول کر ملک سے بھاگا ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام ہمارےمنصوبوں میں سب سےزیادہ کامیاب ہوگا، لاہوراسٹیڈیم میں9سال کی عمرمیں ٹیسٹ میچ دیکھنےگیاتھا، اپنی والدہ کوکہا میں ٹیسٹ کرکٹربننا چاہتاہوں، میرےخاندان والوں نےکہاتم ٹیسٹ کرکٹرنہیں بن سکتے۔