مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو
 مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو

 مہنگائی کا جن کہہ رہا ہے،وزیر اعظم چور ہے۔ شہباز شریف

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدراوراپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ قطاروں میں کھڑے عوام آج نوازشریف اور پرانے پاکستان کو یاد کررہے ہیں،  مہنگائی کابے قابو جن گلی گلی ،گھرگھراعلان کررہا ہے کہ وزیراعظم چور ہے۔

اپنے بیان میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی صاحب ، غریب آج اوپر جارہا ہے لیکن اللہ تعالی کے پاس، ملک کو 3 سال سے نااہلی، نالائقی، کرپشن اور مہنگائی کی سموگ نے لپیٹ میں لیا ہوا ہے ،اشیائے ضروریہ کے لیے قوم کو قطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ راشن کارڈ، قطاریں، مہنگائی، یوٹرن، جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں ، ملک میں گیس کابحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے ، یکم جنوری سے گھریلو اورکمرشل صارفین کو سیکڑوں روپے اضافی ادا کرنے پرگیس ملے گی۔کرشنگ شروع ہونے کے باوجود چینی کی سپلائی اب تک بحال نہ ہونا نااہلی کی انتہاہے۔