نیوٹرل کو ہمیشہ نیوٹرل رہنا چاہیے ،مجھے افسوس ہے کہ اعلیٰ عدالتوں میں یہ ماحول دیکھ رہے ہیں۔فائل فوٹو
نیوٹرل کو ہمیشہ نیوٹرل رہنا چاہیے ،مجھے افسوس ہے کہ اعلیٰ عدالتوں میں یہ ماحول دیکھ رہے ہیں۔فائل فوٹو

میئر اسلام آباد کا انتخاب براہ راست ہوگا۔ آرڈیننس 2021 جاری

اسلام آباد:صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 جاری کردیا۔

آرڈیننس کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوگی۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں آئی ووٹنگ بھی ہوگی جبکہ میئر اسلام آباد کا انتخاب براہ راست ہوگا۔

آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت جاری کیا گیا ہے، آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ میئر اسلام آباد کا انتخاب 4 سال کیلیے ہوگا۔ میئرکی کابینہ 12 رکنی ہوگی اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے ارکان کی کل تعداد 70 ہوگی۔

آرڈیننس کے مطابق ترقیاتی کام، تعلیم، بنیادی صحت اورپبلک ٹرانسپورٹ ایم سی آئی کے حوالے کیے گئے ہیں۔پارکس، واٹر سپلائی، صفائی کا نظام اور اسٹریٹ لائٹس بھی ایم سی آئی کے حوالے ہوں گے۔

آرڈیننس میں کہا گیا کہ ہر نیبرہڈ کونسل 20 ہزارآبادی پر مشتمل ہوگی۔ جبکہ 10 رکنی نیبرہڈ کونسل میں 5 جنرل ممبر، ایک خاتون اور ایک مذہبی شخصیت شامل ہوگی۔ نیبرہڈ کونسل میں خواتین کی دو سینئرسٹیزن اور یوتھ کا ایک ایک نمائندہ ہوگا۔