عدالت نے حکم نامے کی کاپی سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت کر دی ۔فائل فوٹو
عدالت نے حکم نامے کی کاپی سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت کر دی ۔فائل فوٹو

فریال تالپورایک ماہ کیلیے برطانیہ جائیں گی

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ۔فریال تالپورایک ماہ کیلیے برطانیہ جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے فریال تالپورکو 26 لاکھ روپے زر ضمانت کے عوض بیمار بیٹی سے ملنے کیلئے برطانیہ جانے کی اجازت دیدی ہے ، وکیل نے کہا کہ جعلی اکاﺅنٹس ریفرنس کے باعث نام ای سی ایل میں شامل کیا گیاہے ،نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں شامل ہے ، تیمارداری کیلیے ایک بار ضمانت جمع کروا کر جانے میں کوئی اعتراض نہیں ۔

عدالت نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کی جانب سے جواب نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا ، جسٹس کے کے آغانے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس بینچ میں طویل عرصے سے پیش ہو رہے ہیں ، جانتے ہیں کہ تاخیر برداشت نہیں ۔عدالت نے حکم نامے کی کاپی سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت کر دی ۔