کراچی:چیف جسٹس گلزار احمد نے نسلہ ٹاور عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمان کو جھاڑ پلا دی ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی جس دوران جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمان نے روسٹرم پرآ کر بولنے کی کوشش کی جس پر چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ آپ کون ہیں ؟ حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ میں جماعت اسلامی کا امیر نعیم الرحمان ہوں ، مجھے تھوڑ ا سا سن لیں ، میں معاوضے کی بات کرناچاہتاہوں ۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہٹیں یہاں سے کوئی سیاسی تقریرکی اجازت نہیں ، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سر سندھ حکومت کو معاوضے کا آرڈرکر دیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو کیا دلچسپی ہے اس عمارت میں ،جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پلیز کوئی بات نہیں آپ یہاں سے ہٹ جائیں ۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ کورٹ روم میں کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں۔