کراچی:سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ کب تک عمارت گرانے کا عمل مکمل ہو گا، کمشنر کراچی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے ، دو سو لوگ کام کر رہے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چار سو لوگوں کو لگائیں اورگرائیں عمارت کو ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نسلہ ٹاورکونیچے سے گرارہے ہیں،کیا بنیادیں کمزورنہیں ہوں گی؟اس طرح تو پوری عمارت نیچے گر جائے گی،اگر کوئی حادثہ ہوا تو کون ذمے دار ہوگا؟
جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمارتوں کو نیچے سے گرانے کا فیشن کہاں سے آ گیا ، کمشنر کراچی نے کہا کہ عمارتوں کو گرانے کا یہی طریقہ کارہے ، ہم انجینئرز کی معاونت سے کام کر رہے ہیں، بالائی منزلوں پرانہدام بعد میں ہو گا۔سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔