وارداتوں کی روک تھام کیلیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو
 وارداتوں کی روک تھام کیلیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو

سینئر سول جج کی لڑکی سے زیادتی

پشاور:سینئر سول جج جمشید کنڈی کو لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں گرفتارکرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں سینئر سول جج کو ڈینٹل سرجری کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے لڑکی کو میڈیکل کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا۔

ڈی پی او عرفان اللہ کے مطابق متاثرہ لڑکی چترال کی رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ بتائی جاتی ہے،اوراس کا بیان ہے کہ مقامی جج نے 15 لاکھ روپے رشوت لے کر نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا، تاہم نوکری دینے کے بہانے اس نے اسے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ لڑکی کے بیان پر مقامی جج کے خلاف کے خلاف 376 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے سینئر سول جج جمشید کنڈی کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب  دیر میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار سنیئر سول جج کو رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ نے معطل کردیا ہے۔  رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیےایک ہے۔