مظفر گڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے پر اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کاکہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد اے ایس آئی کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے کوٹ ادو میں رشتے دار خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
اس حوالے سے متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو اے ایس آئی نے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے ساتھ چلنےکو کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ساتھ چلنے سے انکار کیا تو اے ایس آئی اور اُس کے 3 ساتھیوں نے گھر میں گھس کر زیادتی کی۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزمان زیادتی کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگئے۔