چترال سے تعلق رکھنے والی خاتون نے تیمرگرہ کورٹ میں تعینات سینئر سول جج پر الزام لگایا تھا کہ مجھے زیور واپس کرنےکے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا
چترال سے تعلق رکھنے والی خاتون نے تیمرگرہ کورٹ میں تعینات سینئر سول جج پر الزام لگایا تھا کہ مجھے زیور واپس کرنےکے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا

لوئردیر:زیادتی کےالزام میں گرفتارسینئرسول جج کومعطل کردیاگیا

اس حوالے سے رجسٹرار  پشاور ہائی کورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے، اعلامیے میں پشاور ہائی کورٹ کا کہنا ہےکہ قانون سب کے لیے برابر ہے، عدالت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

 خیال رہےکہ چترال سے تعلق رکھنے والی خاتون نے تیمرگرہ کورٹ میں تعینات سینئر سول جج پر الزام لگایا تھا کہ اس نے 3 ماہ قبل 15 لاکھ روپے رشوت طلب کرکے بہن کو نوکری دینےکا وعدہ کیا تھا اور  زیور واپس کرنےکے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر جج کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار معطل سینئر سول جج کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، جبکہ لڑکی کو دارالامان منتقل کر دیا گیا ہے۔