اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی اسدعمرکا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اوراب 25 دسمبر سے کمرشل آپریشن کا آغازکر دیا جائے گا۔
وزیر منصوبہ بندی اسدعمرنے ٹوئٹ میں کہا کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انشاءاللہ اگلے 10 دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا، تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبرکو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان کراچی آکر منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا. انشاءاللہ اگلے دس دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لئے طیار ہو گا. اس کے بعد وزیراعظم @ImranKhanPTI کراچی آ کر منصوبے کا افتتاح کریں گے. تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد انشاءاللہ 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 28, 2021