مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو
 مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو

حکومتی نظام مفلوج ہونے کا خدشہ ہے۔ عمران نیازی مستعفی ہوں ۔ شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے  وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ، کہا کہ  منی بجٹ منظور ہونے کا مطلب عوام کے مستقبل پرغلامی کی مہر ثبت کرنا ہے ۔

اپنے بیان میں صدر مسلم لیگ ن اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ  منی بجٹ سے متعلق میری ایک اور بات سچ جبکہ حکومت ایک بار پھر جھوٹی ثابت ہو گئی ، منی بجٹ کی اطلاع قومی سلامتی کیلیے خطرے کی گھنٹیاں ہیں ، حکومت پاکستان کو معاشی خود مختاری کیخلاف سازش ثابت ہوئی ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک اور جی ایس ٹی قانون  سازی پاکستان کو آئی ایم ایف کا معاشی غلام  جبکہ گورنر کو آئی ایم ایف کا وائسرائے بنا دے گی ، ان شرائط سے دفاعی صلاحیت اور حکومتی نظام مفلوج ہونے کا خدشہ ہے ، عمران نیازی مستعفی ہوں ۔

صدر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کو منی بجٹ کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے،متحدہ اپوزیشن سے مل کرمنی بجٹ اور قانون سازی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،منی بجٹ مہنگائی سے بدحال قوم کے لیے موت کا پروانہ ہے۔