سی این جی اسٹیشنز 3 روز کیلئے بند

گیس بحران شدید ہو گیا۔ سی این جی اسٹیشنزکو سپلائی بند کرنے کا فیصلہ

کراچی:سندھ میں گیس کے بحران کے باعث سی این جی اسٹیشنزکو ڈھائی ماہ کے لیے گیس سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے، اب سی این جی اسٹیشنزکو یکم دسمبر2021 سے 15 فروری 2022 تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، لوڈ مینجمنٹ کے تحت گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنے کے لیے سی این جی سیکٹرکو گیس کی فراہمی بند کی جائے گی ، طلب و رسد کا فرق بڑھ جانے سے یہ فیصلہ کیا گیا ، تاہم زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال ہے۔