این اے 45 کرم میں امن و امان کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
این اے 45 کرم میں امن و امان کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پیسے بانٹنے کا الزام ثابت ہونے پرضمنی انتخاب ملتوی ہو سکتا ہے۔الیکشن کمیشن

لاہور:الیکشن کمیشن کے مطابق ویڈیو میں پیسے بانٹنے اور ووٹ خریدنے کے الزامات ثابت ہونے پراین اے 133 کا ضمنی انتخاب ملتوی بھی ہو سکتا ہے،اگر معاملہ زیرالتوا رہا اورالیکشن کے بعد ثابت ہوا تو امیدوارکو نااہل قرار دیا جا جاسکتا ہے۔

این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو کی رپورٹ کل جمع کروائی جائے گی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ محکموں کی رپورٹس میں ووٹوں کی خرید و فروخت ثابت ہوئی تو کاروائی ہوگی، خرید و فروخت ثابت ہونے پر معاملہ الیکشن کمشن اسلام آباد کو بھیجا جائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیمرا، چیئرمین نادرا، آئی جی پولیس اورکمشنرلاہور کو خط لکھ دیا گیا جس میں ویڈیوکی فرانزک اورافراد کی نشاندہی کا حکم دیا گیا ہے، ریٹرننگ افسرنے 30 نومبر تک فرانزک اورکارروائی کی تحریری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، امیدوار شائستہ پرویز ملک سے بھی کارکنان پر ووٹ خریداری پر فوری جواب طلب کیا گیا ہے۔