کراچی سے گوادر جانے والی کار میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ کار میں پھنس جانے والے میاں بیوی اور2 بچوں کو قریب سے گزرنے والے ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جبارمہندرو نے بروقت کار سے باہر نکال لیا جس کے بعد گاڑی جل کر مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت کراچی سے گوادر جانے والی ایگزیو کار میں اورماڑہ کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کار کو لپیٹ میں لے لیا اس وقت گاڑی میں میاں بیوی اور دو بچے موجود تھے جو کہ کار میں پھنس گئے تھے اسی وقت یہاں سے ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جبار مہندرو گزر رہے تھے ۔
جنہوں نے اپنی گاڑی روک کر بروقت کار میں پھنسے ہوئے خاندان کو باہر نکال لیا جس کے بعد گاڑی میں آگ بھر گئی اوردھماکے ہونے لگے جس کے نتیجے میں گاڑی ایک جانب الٹ گئی اور مکمل طورپر جل کر خاکستر ہوگئی ،واقعہ میں متاثرہ افراد کو معمولی خراشیں آئیں تاہم وہ جانی نقصان سے محفوظ رہے ۔