لندن کی عدالت نے متحدہ کے بانی الطاف حسین کی صحت کی بنیاد پر دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
بانی ایم کیوایم نے ایک ماہ قبل کراؤن پراسیکیوشن سروس کو مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دی تھی تاہم سی پی ایس نے بانی متحدہ کے صحت سے متعلق دعوے مسترد کردیے۔
بانی متحدہ کے خلاف 2016 کی تقریرپر مقدمے کی کارروائی جنوری 2022 سے شروع ہوگی جبکہ مقدمہ 31 جنوری سے شروع ہوگا اورتین ہفتوں تک چلنے کا امکان ہے۔سی پی ایس نے بانی متحدہ کی درخواست مسترد کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔
بانی متحدہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھاکہ مقدمے کا سامنا کرنے کیلیے ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ نہیں، کورونا میں مبتلاہونے پر انتہائی مشکل وقت سے گزرا، اس لیے مقدمہ خارج کیا جائے۔