اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے وزیراعظم پر تنقید کےنشتر برساتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں آگ لگی ہوئی ہے جبکہ یہ بیٹھ کر بانسری بجا رہا ہے ۔
خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے اساتذہ کے احتجاج میں شریک ہوئے،اپنے خطاب میں کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت کرنا جمہوریت کی نفی ہے ،عمران خان نے لوگوں کو بیروزگارکر دیا، عوام اپنے گردے تک بیچنے پرمجبور ہیں ،جب بنیاد ہی ٹیڑھی ہوتوعمارت بھی ٹیڑھی ہی ہو گی ، 2018 میں بنیادی اینٹ ٹیڑھی رکھی گئی تھی ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مہنگائی اتنی کر دی گئی ہے کہ جو تنخواہ ہے اس میں بھی گزر بسر نہیں ہو رہا ، حکمران اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں ، ہمیں حکمرانوں کو اپنی مرضی مسلط کرنے سے روکنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ، متحدہ اپوزیشن آرڈیننس کے خلاف اسمبلی فلورپر قدم اٹھائیں گے ۔
مسلم لیگی رہنما نے احتجاجی اساتذہ سے کہا کہ آپ کے تمام مطالبات ہر فورم پر اٹھائیں گے ، ہم آپ کے مطالبات میڈیا اور اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے ۔