اگر دو دن میں قاتل گرفتار نہ ہوئے تو آئی جی آفس کے باہردھرنا دیا جائے گا۔فائل فوٹو
اگر دو دن میں قاتل گرفتار نہ ہوئے تو آئی جی آفس کے باہردھرنا دیا جائے گا۔فائل فوٹو

سندھ بارکونسل کے سیکریٹری کے قتل کے خلاف وکلا کا احتجاج

کراچی: سندھ بارکونسل کے آفس سیکریٹری عرفان مہر کے قتل کے خلاف وکلا نے احتجاج کیا، سٹی کورٹ سے پریس کلب تک ریلی میں قاتلوں کی گرفتاری کیلیے نعرے بازی کی گئی۔

گذشتہ روزگلستان جوہر میں قتل ہونے والے سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری عرفان مہر کے قتل کےٖ خلاف وکلا کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، وکلا نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کرنے کے بعد سٹی کورٹ سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں کراچی بار، ہائیکورٹ بار اور سندھ بارکونسل کے ممبر وکلا اوراسٹاف نے شرکت کی۔

ریلی میں خواتین وکلاکی بڑی تعداد بھی شریک تھی، وکلا نےعرفان مہرکے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے زبردست نعرے بازی کی۔ وکلا کا کہنا تھا کہ اگر دو دن میں قاتل گرفتار نہ ہوئے تو آئی جی آفس کے باہردھرنا دیا جائے گا۔