ایف آئی اےاسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئےحوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سیدعمیر ولد رفیق میاں اور اس کا بھائی عابد ولد رفیق میاں کھارادرکے علاقے سے کیرئیر کے ذریعے پاکستان سے حوالہ ،ہنڈی کے ذریعے غیر قانونی طور پر رقم کی منتقلی میں ملوث اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔
اس حوالےسےحکام بالا کی پیشگی منظوری سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز مہرنےانسپکٹر محمد سرور، انسپکٹر ذاکر حسین اورخاتون سب انسپکٹر زہرہ چوہان پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے کھارادر میں کارروائی کی اور دوران تلاشی اور گواہوں کی موجودگی میں حوالہ ہنڈی میں استعمال ہونیوالے مضامین ،آلات،مواد،ریکارڈ اوردستاویزات برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
برآمد شدہ اشیاء میں مختلف بینکوں کی چیک بکس، کریڈٹ اورڈیبیٹ کارڈز،نقد پاکستانی روپے تقریباً 37 لاکھ اور76 پرائز بانڈ جن کی مالیت73ہزار 3سو روپے ہےشامل ہیں ۔جبکہ حوالہ ہندی میں ملوث دونوں بھائیوں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیاہے۔
ایف آئی حکام کا کہنا ہے ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔