کراچی: رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر29 منٹ پرہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج کو گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا جو دو بج کر37 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقہ ، جنوبی امریکہ ، بحیرہ اوقیانوس ، بحر الکاہل اور بحیرہ ہند کے علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔ سورج گرہن بحیرہ ہند میں بھی نظرآئے گا۔
مکمل سورج گرہن صرف انٹارکٹیکا میں دیکھا جا سکے گا۔اسی دوران جزوی سورج گرہن چلی، ارجنٹائن، جنوبی افریقہ، نمیبیا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں نظرآئے گا۔
واضع رہےسورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب نیا چاند زمین کے نقطہ نظر سے سورج کے سامنے سے گزرتا ہے۔ گرہن کے دوران سورج کو کبھی بھی براہ راست نہ دیکھیں اس سے آنکھیں خراب ہونے کا خطرہ ہے۔