ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے ان  کیخلاف مقدمہ درج کیا،فائل فوٹو
ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے ان  کیخلاف مقدمہ درج کیا،فائل فوٹو

گھبرانے کی ضرورت نہیں، معیشت بہتر ہو رہی ہے۔وزیر خزانہ

اسلام آباد:مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ، معیشت بہتر ہو رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ جتنی ہو سکے سبسڈی دیں، ڈومیسٹک انفلیشن میں اصل میں کمی ہوئی ہے،عالمی سطح پر مہنگائی ہوئی ہے،امپورٹڈ چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے ۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک اب سے مانیٹری پالیسی ڈیڑھ ماہ بعد دیا کرے گا ، عالمی سطح پر مہنگائی بڑھ رہی ہے، مہنگائی اورامپورٹ بل کا مرض ایک ہی ہے ۔ فیول ،ایل این جی سمیت دیگر امپورٹڈ چیزیں مہنگی ہوئیں،امپورٹڈ چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے، باقی چیزیں پٹرولیم مصنوعات بڑھنے کی وجہ سے مہنگی ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ ڈسکاﺅنٹ ریٹ بڑھا کر 8.45 کیا گیاہے ، ایکسپورٹس 2.5 سے 3.5 فیصد پر چلی گئیں ، امپورٹس 7.7 بلین ڈالر ہونے کی خبر آئی تو کہا گیا ٹریڈ ڈیفسٹ بڑھ گیا ، نومبر میں درآمدات 7.75 اارب اور اکتوبر میں 6.3 بلین تھیں ، ڈومیسٹک انفلیشن اصل میں گزشتہ سال سے کم ہوئی ہے ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ  پٹرولیم پروڈکٹ میں 508 ملین ڈالر کا ماہانہ فرق ہے ،درآمد بل میں میں سب سے زیادہ بڑا 500 ملین ا کا فرق مہنگے تیل ،گیس اورکوئلے کی وجہ سے ہے ، تیل اورکوئلے کی قیمتوں میں ٹھہراﺅ دیکھ رہے ہیں، ایل این جی کی قیمتوں کا بھی زورٹوٹے گا ، مستقل چیزایک ہے وہ یہ کہ معیشت ترقی کر رہی ہے ۔