مہم کے تحت ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔اسد عمر۔فائل فوٹو
مہم کے تحت ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔اسد عمر۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم نے ماضی میں بھی مولانا کو رسوا کیا تھا۔اسد عمر

گولڑہ شریف : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بلاول بھٹو پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ بلاول اسٹیج پر کھڑے ہو کر حکومت کو دھمکیاں دیتے ہیں ، کم از کم دھمکیاں دینے کیلیے کوئی تگڑا بندہ لے آئیں ۔

عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے خوشگوار موڈ میں کہا کہ پی ڈی ایم نے ماضی میں بھی مولانا کو رسوا کیا ، مولانا اپنے قافلے کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ، یہ وہی بات ہوئی کہ ساہنوں نہر والے پل تے بلا کے سوہنا ماہی کیتھے رہ گیا ، پی ڈی ایم والے مولانا کو بھیج کر پیچھے آئے ہی نہیں ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندے نے کہا کہ اس کے بعد پی ڈی ایم کی جانب سے  تاریخیں دی جانے لگیں کہ لانگ مارچ کریں گے ، ایک ماہ میں کریں گے ، دو ماہ میں کریں گے ، ہم انتظار کرتے رہ گئے بعد میں علم ہوا کہ پی ڈی ایم ہی ختم ہو گئی ہے ۔ میں پی ڈی ایم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اسلام آباد کی چڑھائی  کا منصوبہ میرے مشورے پر موخر کر دیا ہے ۔

اسد عمر نے کہا کہ میں نے گزشتہ جلسے میں پی ڈی ایم کو مشورہ دیا تھا کہ اسلام آباد  پر چڑھائی کی غلطی نہ کرنا اب چار پانچ دن پہلے پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی تاریخ دینی تھی ، اس اجلاس میں  پی ڈی ایم کے رہنما شریک ہوئے ، چائے پی ، بسکٹ کھائے اور چلتے بنے اس طرح انہوں نے کوئی تاریخ نہیں دی ۔