اسلام آباد:وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی گرین لائن منصوبے کا افتتاح 10 دسمبر کوہوگا، وزیراعظم عمران خان کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام کا افتتاح کریں گے۔
The PM @ImranKhanPTI will inshallah inaugurate Karachi’s first modern transport system, greenline BRT, on the 10th of December.
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 5, 2021
اس سے قبل اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انشاءاللہ اگلے 10 دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا، تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغازکردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں مزید 40 گرین بسیں کراچی پہنچ گئی تھیں جس کے بعد اب کراچی میں آنے والی گرین بسوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔