اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ سیالکوٹ بزنس کمیونٹی نے آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے اہلِ خانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالرکی امداد جمع کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کی تقریب سے خطاب کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سیالکوٹ بزنس کمیونٹی نے آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے اہلِ خانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد جمع کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے فیصلہ کیا کہ پریانتھا کی تنخواہ اہلِ خانہ کو ہر ماہ دی جائے گی۔