کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے جس سے پاکستان کے قرضوں اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازسے اب تک ڈالرکی قیمت میں 61 پیسے اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد ڈالر 178.5 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 180 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔