کراچی: کراچی گرین لائن منصوبہ مکمل ہو گیا ہے، احسن اقبال نے ایک روز قبل ہی افتتاح کی کوشش کی جس پر سکیورٹی اہلکار کا ڈنڈ الگنے سے ہاتھ زخمی کروا بیٹھے ۔
ن لیگی رہنمائوں کی جانب سے منصوبے کے علامتی افتتاح کی تقریب میں بد نظمی پھیل گئی ، ن لیگی ورکرز نے گرین لائن کے پیڈسٹرین کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جس پر رینجرز اہلکاروں نے لیگی ارکان کو لائن کے پل پر جانے سے روک دیا ،اس دوران دونوں جانب سے طاقت کا استعمال بھی دیکھا گیا۔
اس دوران احسن اقبال نے میڈیا کے سامنے الزام عائد کیا کہ ہاتھ پر ڈنڈا لگنے سے ان کا ہاتھ زخمی ہو گیا ہے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نےکہا کہ گرین لائن کراچی منصوبے پر 90 فیصد کام ہماری حکومت نے کیا کہ 90فیصد کام2018سے قبل مکمل ہو چکا تھا،موجودہ حکومت نے اس منصوبے پر کوئی کام نہیں کیا، ہم نے یہ منصوبہ کراچی کے عوام کے لیےبنایا،منصوبے سے روزانہ لاکھوں لوگ فائدہ اٹھائیں گے، یہ منصوبہ نواز شریف کا کراچی والوں کیلیے تحفہ ہے اور ہم اس کا افتتاح کرنے آئے ہیں ۔
احسن اقبال نے کہا کہ 90 فیصد منصوبہ پہلے سے مکمل تھا مگر اس کے باوجود سوا تین سال کی تاخیرکے بعد مکمل کیا گیا،موجودہ حکومت مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو شرم آنی چاہیے جو نہتے سیاسی کارکنوں پر ظلم کرتے ہیں،سیکیورٹی اہلکاروں نے وفاقی حکومت کی ایما پر کارکنوں اور صحافیوں پر تشدد کیا،میں نے پہلے بھی گولیاں کھائی ہیں ،آج کراچی والوں کے لیے لاٹھیاں کھائیں اس پر مجھے فخر ہے ۔