اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے لا پتہ صحافی کے اہلخانہ نےملاقات کی ، وزیر اعظم نے متاثرین کو لا پتہ شخص کی بازیابی کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے اہلکار بھی لا پتہ صحافی کے اہلخانہ کے ہمراہ تھے جبکہ وفاقی وزیر شیریں مزاری بھی موجود تھیں ۔
واضح رہے کہ لا پتہ صحافی کی وزیر اعظم سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر کرائی گئی ہے ، لا پتہ صحافی کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے ۔