نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد رمضان شوگر ملز ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔فائل فوٹو
نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد رمضان شوگر ملز ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔فائل فوٹو

شہباز شریف اور حمزہ منی لانڈرنگ مقدمے میں مرکزی ملزم نامزد

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدراوراپوزیشن لیڈر شہباز شریف اوران کے بیٹے حمزہ شہباز کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

ایف آئی اے نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگرکے خلاف چالان تیارکرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہبازکو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چالان میں شہباز شریف اوران کے بیٹے حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے، شہباز شریف کے خاندان کے ملازمین سمیت 17 افراد کو چالان میں نامزد کیا گیاہے۔ شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔

ایف آئی اے حکام کی جانب سے عدالت میں چالان 11 دسمبرکو جمع کرانے کا امکان ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہبازنے بینکنگ جرائم کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے،ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف تحقیقات کر رہاہے ۔