لڑکیوں پر تشدد اور برہنہ ویڈیوز بنانے کا ملزم گرفتار

ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ، متعدد موبائلز اور ڈیوائسزاور نازیبا ویڈیوز برآمد ۔

               
December 10, 2021 · |, اہم خبریں, قومی
 وارداتوں کی روک تھام کیلیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو

 وارداتوں کی روک تھام کیلیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو

کوئٹہ : لڑکیوں پر تشدد کرنے اور برہنہ ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزمان ہدایت خلجی اوراس کے بھائی کو گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ، متعدد موبائلز اور ڈیوائسز قبضے میں لے کران میں سے متعدد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد کرلیں۔

پولیس کے مطابق ملزم لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر نشہ آور چیزیں دیتا، پھران کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ وہ دو لڑکیوں کے اغوا میں بھی ملوث ہے۔ ہدایت خلجی کو بااثر سیاسی شخصیات کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پولیس نے مرکزی ملزم ہدایت خلجی کو گرفتار کرلیا ہے اوراس کے باقی ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔