موجودہ حکومت بجٹ میں عوام سے کیے وعدے پورے کرے ورنہ عوامی احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔فائل فوٹو
موجودہ حکومت بجٹ میں عوام سے کیے وعدے پورے کرے ورنہ عوامی احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔فائل فوٹو

ادھورے منصوبے کا افتتاح عوام سے دھوکہ ہے ۔ سراج الحق

لاہور:وزیر اعظم عمران خان کے گرین بس کے افتتاح  کیخلاف مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے بعد سراج الحق بھی میدان میں آگئے اورکہا کہ ادھورے منصوبے کا افتتاح عوام سے دھوکہ ہے ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان بھی ادھورے منصوبے کے افتتاح سے سابق حکمرانوں کی یاد تازہ کر رہے ہیں،ادھورے منصوبے کا افتتاح کراچی والوں سے دھوکہ ہے ، ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پیسہ چلا جو جمہوریت کی نفی ہے ، حکمران جمہوریت قائم رکھنے میں ناکام ہوئے ، موجودہ نظام میں کسی غریب انسان کے اسمبلی میں آنے کے امکانات ممکن نہیں ۔