اسلام آباد:ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم سیل کارروائی کے دوران ملکی راز بیچنے کے الزام میں اسلام آباد پولیس کے افسر کو گرفتار کرلیا ۔
ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم سیل نے کارروائی کے دوران ملکی راز بیچنے کے الزام میں اسلام آباد پولیس کے افسرکوگرفتارکرلیا ، اے ایس آئی کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔
پولیس اہلکار پرغیرملکی سفیر سے ملاقات کی منصوبہ بندی کرکے اہم ملکی دستاویزات دینے کا الزام ہے، اے ایس آئی غیر ملکی سفیر کے ایجنٹ کے ساتھ گاڑی پر جناح ایونیو سے نامعلوم مقام پر گیا تھا جس کے بعد اے ایس آئی کو غیر ملکی سفیر کے ایجنٹ نے واپس جناح ایونیو بلیو ایریا میں اتارا، ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتارکرکے اس سے لفافے میں 50 ہزار روپے، یو ایس بی اوراے ٹی ایم کارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔