تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کیخلا ف عالمی سازش ہے۔فائل فوٹو
تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کیخلا ف عالمی سازش ہے۔فائل فوٹو

چند سالوں بعد پاکستان میں گیس نہیں ملے گی۔فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے عوام کو خبر دارکیا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں پاکستان میں گیس نہیں ہوگی،سستی گیس کے عادی لوگوں کو اپنی عادتیں بدلنا ہوں گی ،عا کریں تیل کی قیمتیں کم ہوں ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ  ہر سال گیس کے ذخائر میں  9 فیصد کمی آ رہی ہے اگر ایسے ہی حالات چلتے رہے تو آئندہ چند سالوں میں گیس کی نعمت سے محروم بھی ہو سکتے ہیں ، گیس بحران کے باوجود کھادوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی ، دنیا میں یوریا 10 ہزار،پاکستان میں ایک ہزار 700روپے کی بوری ہے ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ گوادر میں مظاہرین کے دھرنے کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا تھا ،آج کابینہ نے گوادر کے معاملے پر  بھی بات کی ، وفاقی وزیر اسد عمر اور زبیدہ جلال گوادر جائیں گے جہاں اسد عمر  دھرنا دیے بیٹھے افراد سے بات کریں گے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پرائس انڈیکس کے مطابق سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، پاکستان میں ایک ہزار315روپے فی کلوچائے کی قیمت ہے ، 50ہزارسے کم آمدن والوں کوآٹے پررعایت ملے گی دودھ ، گندم ، شوگر کی قیمت سندھ میں کنٹرول میں نہیں ، سندھ حکومت ناراض ہونے کی بجائے اشیاکی قیمتیں کنٹرول کرے ، کراچی اور لاہور میں آٹے کی قیمت کا موازنہ کریں ، کراچی میں چینی 97 اور ملک کے دیگر شہروں میں 90 روپے کلو ہے ۔

وفاقی وزیر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ پاکستان ایشیا کے تمام ممالک سے سستا ملک ہے، ہمارے ہاں بس چائے مہنگی ہے اس کے علاوہ تمام چیزیں سستی ہیں۔سندھ کے علاوہ پورے ملک میں عوام کی صحت کاخرچہ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکٹرانک مشین کا معاملہ 2012 میں سب سے پہلے آصف علی زرداری نے اٹھایا تھا، اس کے بعد 2016 میں اس پر بات چیت ہوئی اور نواز شریف کی حکومت نے 2017 میں الیکشن کمیشن کو اس پر ایک جامع رپورٹ بنانے کی ہدایت دی۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ اپنی شرائط پر مبنی ایک ٹینڈر جاری کرے تاکہ ساری دنیا میں جہاں ای وی ایم مشین بنتی ہیں وہ کمپنیاں ان سے رابطہ کریں گی۔ ہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے مؤقف کو ہی آگے بڑھا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن نے خود آئندہ انتخابات کے لیے مشینیں مانگی ہیں۔

انہوں کہاکہ پاکستان میں 25فیصد لوگوں نے ویکسین لگوا لی ہے،ملک بھر میں2 کروڑ لوگوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی ہے۔