ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ نے50ہزارکا جرمانہ چیلنج کردیا

اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا50 ہزارروپے کا جرمانہ چیلنج کر دیا۔

بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے50ہزار جرمانہ چیلنج کر دیا، پیپلز پارٹی نے موقف اپنایا پشاور میں پارٹی کا یوم تاسیس تھا انتخابی جلسہ نہیں تھا۔ خورشید شاہ، نثارکھوڑواور سعید غنی نے بھی الیکشن کمیشن میں اپیل دائرکردی، استدعا کی گئی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن میں فریال تالپور نااہلی کیس کی سماعت ہوئی، وکیل فاروق ایچ نائیک پھر پیش نہ ہوئے، معاون وکیل نے کہا نااہلی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،سماعت ملتوی کی جائے۔

ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا کیا صرف یہ کہنا کافی ہے کیس سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے،سپریم کورٹ نے کوئی حکم امتناع نہیں دیا۔