اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی جنید صفدر کی بارات میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدرکی بارات کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں خاندان کے افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں شہباز شریف نے بھی شرکت کی اورسوشل میڈیا پر سامنے آنی والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بھی روایتی کُلا پہنے اسٹیج پر موجود ہیں۔ایک تصویر میں شہباز شریف دلہا دلہن اور مریم نواز کے ساتھ سٹیج پر بیٹھے ہیں۔