اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم کے راشن پروگرام سے اب تک 96 لاکھ خاندان جبکہ 10 ہزار کریانہ اسٹور رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کے راشن پروگرام میں عوام کی شمولیت کا عمل جاری ہے جبکہ اس سلسلے میں 10 ہزار کریانہ اسٹور وزیراعظم کے راشن پروگرام میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔
فواد چودرھی نے مزید کہا کہ دو کروڑ گھرانوں کو آٹا ، دال اورگھی پر 30 فیصد کی رعایت ملے گی ۔