خانیوال پی پی 206 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدوار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
ضمنی الیکشن کے لیے حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 2 لاکھ 30 ہزار 698 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ہر پولنگ اسٹیشن پرپولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر تمام پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
مذکورہ نشست نون لیگ سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی رکن اسمبلی نشاط احمد ڈاہا کی وفات سے خالی ہوئی تھی، ضمنی الیکشن میں اس نشست پر 13 امیدوار میدان میں ہیں، اصل مقابلہ مسلم لیگ نون کے رانا محمد سلیم اور تحریک انصاف کی نورین نشاط ڈاہا اورتحریک لبیک کے امیدوارکے درمیان ہوگا۔