اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے گھرکا خرچ جہانگیر ترین چلاتے تھے، جسٹس (ر)وجیہہ الدین کے الزامات کیخلاف خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ۔فواد چوہدری نے کہا کہ جسٹس(ر)وجیہہ الدین کیخلاف کریمنل کیس فائل کررہےہیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس وجیہہ الدین کو وزیراعظم عمران خان نے عزت دی ،انہیں صد رکا امیدوار بنایا،انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق جھوٹی بات منسوب کی ،کہا گیا کہ عمران خان کے گھر بنی گالہ کا خرچہ جہانگیر ترین اٹھاتے ہیں، جہانگیر ترین نے اس بات کی تردید کی ۔
فواد چوہدری کا کہناتھا کہ سوشل میڈیاپرکسی کی عزت نفس کاخیال نہیں رکھاجاتا،وزیراعظم کی عائلی زندگی اوربنی گالاکےگھرسےمتعلق جھوٹ بولاگیا،شہریوں کوآئین کاآرٹیکل 9 بنیادی حقوق فراہم کرتاہے،بدقسمتی سےہم آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی دیکھ رہےہیں، آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی سےوزیراعظم بھی محفوظ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےجس شخص پراحسان کیااس نےعمران خان کی ذات پرحملہ کیا،وزیراعظم نےکبھی قومی خزانےپربوجھ نہیں ڈالا، وزیراعظم کی ذات کونشانہ بنانےکی مذمت کرتےہیں،جہانگیرترین نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کےالزامات کی تردیدکردی ہے ۔