کراچی:شیر شاہ میں نالے پر قائم نجی بینک کی برانچ میں دھماکہ گیس لیکیج سے ہوا۔اس حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دھماکہ نالے میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔
اس حوالے سے ترجمان کراچی پولیس کا کہنا رتھا کہ واقعے میں دہشتگردی سمیت کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد ابھی تک نہیں ملے۔
پولیس جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔واقعے میں 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔