لنڈی کوتل:خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے 3 مختلف پولنگ اسٹیشنز پربد نظمی اور بھگدڑ کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل 82 میں ووٹرز نے بدنظمی کے دوران بیلٹ باکس توڑ دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر خیبر کی ایک اور تحصیل جمرود وی سی ون کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹر مشتعل ہو گئے جنہوں نے پولنگ اسٹیشن کے اندر الیکشن کے عملے کے خلاف نعرے بازی کی۔
ووٹرز نے شکایت کی ہے کہ راتوں رات ایک پولنگ اسٹیشن کو ختم کردیا گیا ہے۔