بلدیاتی انتخابات۔خواتین پولنگ ایجنٹس میں لڑائی

چار سدہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول وردگہ میں پولنگ ایجنٹس آپس میں الجھ پڑیں ۔

               
December 19, 2021 · اہم خبریں, قومی
تھوڑی دیر کیلیے پولنگ کا عمل بند کردیا گیا ۔فائل فوٹو

تھوڑی دیر کیلیے پولنگ کا عمل بند کردیا گیا ۔فائل فوٹو

چارسدہ: خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات مسلسل بد نظمی کا شکار ہو رہے ہیں ، چار سدہ کے خواتین پولنگ اسٹیشن میں پولنگ ایجنٹس میں لڑائی ہونے کے باعث پولنگ کا عمل بند کردیا گیا۔

چار سدہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول وردگہ میں پولنگ ایجنٹس آپس میں الجھ پڑیں جس کے باعث تھوڑی دیر کیلیے پولنگ کا عمل بند کردیا گیا ۔ادھر صوابی کے نواحی گاؤں ادینہ میں خواتین پولنگ اسٹیشن پرتا دم تحریر پولنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا ۔