نوشہرہ: وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک نے بلے اور تیر دونوں پر مہر لگا دی.خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں آپنے آبائی گائوں مانکی شریف میں ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب وفاقی وزیر بیلٹ پیر پر مہر لگاکر پریزائیڈنگ افیسرکے پاس آئے کہ ان سے غلطی میں بیلٹ پیرپر تیراور بیٹ پر مہر لگ گئی ہے جس پرانہوں نے دوسرے بیلٹ پیر کا مطالبہ کیا جس پر وفاقی وزیر پرویز خٹک کو پریزائیڈنگ افیسر نے بیلٹ پیر کینسل کرکے دوسرا بیلٹ پیر جاری کردیا۔
وزیردفاع پرویز خٹک بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے تذبذب کا شکار ہوئے۔ انہوں نے رشتہ داروں کو خوش کو کرنے کے لیے بلےاور تیر دونوں پر مہر لگا دیں۔غلطی کا پتہ پریزائیڈنگ افیسر کو بتایا تو انہوں نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو پہلا تحصیل کے میئر شپ کے لیے بلٹ پیر کینسل کرکے دوسرا جاری کردیا۔
پرویز خٹک نے پی ٹی آئی امیدوار اسحاق خٹک اور پی پی امیدوار احدخٹک کو ووٹ ڈال دیا۔ وزیر دفاع کا بیٹا پی ٹی آئی اور بھتیجا پی پی پی کا تحصیل نوشہرہ سےچیئرمین امیدوار ہیں۔